• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور کچلاک میں ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اقداما ت کیے جائیں،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورٹریفک حکام کوئٹہ اور کچلاک میں ٹریفک کو رواںرکھنے کیلئے موثراقدامات کریںتاکہ ماہ رمضان میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو،عید کے موقع پر رش کے باعث لوگوں بالخصوص خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹرکوں اور ریڑھیوں کو شہر کے رش علاقوں میں نہ چھوڑا جائے ،بیان میں کہاگیا کہ کوئٹہ میں عید کے موقع پر اندرون بلوچستان سے لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے ،لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ اس موقع پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کرے۔  
تازہ ترین