ملتان (سٹاف رپورٹر )سٹیٹ بینک ملتان کے باہر نئے نوٹوں کاکاروبارکرنے والے دست وگریباں ہو گئے،گھونسوں اورمکوں کاآزادانہ استعمال کیاگیا،عیدکی آمدپرہرسال سٹیٹ بینک کے باہرنئے نوٹو ں کاکاروبار عروج پرپہنچ جاتاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ اس کاروبار کوبعض بااثرشخصیات کی آشیرباد حاصل ہے ،سٹیٹ بینک حکام کے مطابق بینک سے شناختی کارڈدکھانے پرنئے نوٹوں کی کاپی جاری کی جاتی ہے ،اس وقت صارفین میں10اور20روپے کے نوٹوں کی طلب بہت زیادہ ہے ،نوٹوں کاکاروبارکرنے والے مختلف افرادکے ذریعے نوٹوں کی ایک سے زیادہ کاپیاں حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، بینک انتظامیہ کے مطابق بینک کے باہر نوٹوں کاکاروبارکی روک تھام پولیس اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے، پولیس کو آگابھی کیاگیالیکن صورتحال پرتوجہ نہیں دی گئی۔