لاہور ہائیکورٹ نےجھوٹی شہادتیں دینے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا اور قرار دیا کہ جھوٹی گواہی دینے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
جسٹس اسجدجاوید گورال نے لاہور ہائیکورٹ میں اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر سماعت کی جس میں سزا کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ مقدمے میں جھوٹی گواہی دی گئی ہے جس پر فاضل جج نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ جھوٹی گواہیاں دینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔
جسٹس اسجد جاوید گورال نے مقدمے میں جھوٹے گواہ محمد شریف کے خلاف متعلقہ سیشن جج لیہ کو زیر دفعہ 194 کی کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔