ریمبو فلم سیریز کی پانچویں فلم ' ریمبو 5؛لاسٹ بلڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ایڈریان گرنبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلویسٹر اسٹالون مرکزی کردار ریمبو میں ایک بار پھر سے جلوہ گرہوں گے ۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارپیز ویگا، آسکر جینیڈا،اینڈریابیریزا،ارون کوہان،جاؤکوئن کوسیؤاورسرجیو پیرسکئی شامل ہیں۔
کیون کنگ اور لیس ویلڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔