مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے تیر برسادیئے۔
مریم نواز نے حرم کعبہ کے باہر وزیر اعظم پر ہونے والی نعرے بازی کے رد عمل میں میں کہا کہ عدل و انصاف فقط حشرپرموقوف نہیں، زندگی خودبھی گناہوں کی سزادیتی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑ رہا ہے، ابھی تو آغاز ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اللہ میری توبہ یہی نظام قدرت ہے۔