• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو وارنٹ جاری کردیئے

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کیس میں10 جون تک ضمانت پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری منظور کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مطلوب ہیں،نیب کا کہنا ہے کہ 10؍جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر کی ضمانت کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں وارنٹ گرفتاری پیش کیے جائیں گے۔ سابق صدر کے وکیل اور سابق چیئرمین سینیٹ فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بتایا تھا کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست چیئرمین نیب کے پاس موجود ہے لیکن آصف زرداری 10 جون تک تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین