• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے۔ خوب جوش و جذبےسے سحری و افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔موسم شدید گرم ہے اس لیے پانی کی کمی اور پیاس کی شدت کو کم کرنے کیلئے کھانے سے زیادہ پیاجارہا ہے۔ ایسے میں لسی سب سے بہترانتخاب ہے۔ گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتاہے۔یہ جگر کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرتی ہے۔یوں تو سارا سال ہی لسی پی جاتی ہے مگر گرمی اور رمضان کی مناسبت سے اس کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے۔لسی سحری میں ہی نہیں افطاری میں بھی پسند کی جاتی ہے۔اب تو مختلف فلیورز کی لسی بھی خاص پسند کی جارہی ہے۔ٹھنڈی ٹھنڈی لسی کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

گلاب کی لسی

اجزاء۔

دودھ ۔آدھا کپ،دہی۔ ایک کپ،لال شربت۔ دو کھانے کے چمچ،روز واٹر۔ ایک کھانے کا چمچ، برف۔ ایک کپ (کُٹی ہوئی)،چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔

بلینڈر میں دودھ، دہی، لال شربت، روز واٹر، برف اور چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، یہاں تک کہ وہ سموتھ ہو جائے۔

پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔

بنانا لسی

اجزاء۔

کیلے۔ چھ عدد،دہی ۔پانچ سو گرام،دودھ ۔دو سو پچاس گرام،چینی ۔چار کھانے کے چمچ،رائی دانہ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)،برف ۔ایک پیالہ

ترکیب۔

کیلوں کو موٹے اور باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

بلینڈر میں دہی، دودھ، موٹے کٹے ہوئے کیلے کے ٹکڑے، چینی اور رائی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔

گلاس میں باریک کٹے کیلے اور بلینڈ کی ہوئی لسی ڈالیں۔

آخر میں برف شامل کرکے ٹھنڈا سرو کریں۔

زیرہ لسی

اجزاء۔

دہی۔ دو سو ملی لیٹر

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

کالا نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک ۔ایک چٹکی

پانی ۔پچاس ملی لیٹر

ترکیب۔

بلینڈر میں دہی، زیرہ، کالا نمک، پسی لال مرچ، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

پھر گلاس میں نکال کر تھوڑا سا پسا زیرہ چھڑک دیں۔

ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

کھیرا لسی

اجزاء۔

کھیرا۔ ایک عدد (کیوبز)،دہی ۔ایک کپ، دودھ ایک کپ،برف ۔آدھا کپ،پودینہ ۔چند پتے

ترکیب۔

ایک بلینڈر میں دہی، دودھ، برف، کھیرا اور پودینہ ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

گلاس میں ڈال کر کھیرا لسی ٹھنڈی سرو کریں۔

کھجور لسی

اجزاء۔

دہی ۔آدھا کلو،کھجور ۔آٹھ عدد،شیرہ ۔ڈیڑھ کپ، انار دانہ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ،برف ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

بلینڈر میں دہی، شیرہ، کھجور، انار دانہ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

کھجور کی لسی تیار ہے۔

آم کی لسی

اجزاء۔

آم۔ دو کپ (کیوبز میں کٹے ہوئے)،اورنج جوس آدھا کپ،شہد ۔تین کھانے کے چمچ،برف ۔ایک کپ،دودھ ۔ایک کپ،دہی ۔تین چوتھائی کپ

ترکیب۔

بلینڈر میں کیوبز میںکٹے آم، اورنج جوس، شہد اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔اب اس میں دودھ اور دہی شامل کرکے دوبارہ بلینڈ کریں۔گلاس میں نکال لیں اور ٹھنڈا سرو کریں۔

ادرک کی لسی

اجزاء۔

ادرک۔ ایک ٹکڑا،دہی ۔دو سو پچاس گرام،ہری مرچ ۔ایک سے دو عدد،کالا نمک۔ آدھا چائے کا چمچ،چینی ۔چار چائے کے چمچ،الائچی پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ،برف ۔حسبِ ضرورت،کیوڑہ ایسنس ۔چند قطرے

ترکیب۔

ادرک اور ہری مرچ کو کوٹ لیں۔تھوڑا سا پانی شامل کرکے اسے نچوڑ لیں اور بلینڈر میں ڈال دیں۔دہی، کالا نمک، چینی، الائچی پاؤڈر، کیوڑہ ایسنس اور برف ڈال کر پیس لیں۔ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

منٹ لسی

اجزاء۔

دہی ۔ 300ملی لیٹر ،چینی ۔ دو کھانے کے چمچ ،سوکھا پودینہ ۔ ایک کھانے کے چمچ ،بھنا اور پسا زیرہ۔ ایک چٹکی ،آئس کیوب ۔ ایک ٹرے ،پودینے کے تازہ پتے ۔گارنش کے لئے

ترکیب۔

ایک بلینڈر میں 300ملی لیٹر دہی،دو کھانے کے چمچ چینی،ایک کھانے کا چمچ سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔ اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔بھنے ،پسے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں ۔

چاٹی کی لسی

اجزاء۔

دہی(بالائی والا)۔ ایک کلو، چورا کی ہوئی برف ۔ایک پیالی، پسا ہوا زیرہ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ، چینی۔ حسبِ ذائقہ،نمک۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک مٹی کی ہانڈی یا مٹکالیں اور اس میں پسا ہوا زیرہ، نمک ، دہی اور تھوڑی چینی شامل کر یں اور بلونے سے خوب بلوئیں۔ دہی خوب مکس ہو جائے تو برف شامل کر یں

تھوڑا سا پانی بھی شامل کر یں۔

تیار ہونے پر ٹھنڈی ٹھنڈی سرو کریں۔

زیتون والی مصالحہ دار لسی

اجزاء۔

لسی۔ 1 گلاس،زیتون (درمیان سے کاٹ لیں)۔ 4-5 عدد،سرخ مرچ پاؤڈر ۔حسبِ ذائقہ، نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر کو ایک ساتھ مکس کر کے ایک پلیٹ میں ڈال کر پھیلا لیں۔

گلاس کے کناروں کو نم کر کے اس سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک کے مرکب پر لگائیں تاکہ مصالحہ گلاس کے کناروں پر اچھی طرح چپک جائے۔ فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔سرو کرتے وقت گلاس میں لسی ڈالیں۔ اس میں باقی بچا ہوا سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک مکس کرلیں۔زیتون شامل کریں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

کچی لسی

اجزاء۔

دہی۔ آدھا کلو

دودھ۔ ایک کپ

زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔حسبِ ذائقہ

برف کے چھوٹے ٹکڑے

حسبِ ضرورت

ٹھنڈا پانی۔آدھا کپ

ترکیب۔

تمام اجزا بلینڈر میں شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔

لسی گلاس میں نکال کر پیش کریں۔

گرمی کے موسم میں کچی لسی کا استعمال گرمی دانوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رکھتا ہے۔

لیچی لسی

اجزاء۔

دہی ۔آدھا کپ،لیچی ۔1 کپ،دودھ۔آدھا کپ،چینی ۔2 چمچ،برف۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

بلینڈر میں دہی ،دودھ،چینی اور لیچی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں پھربرف ڈال کر دوبارہ بلینڈ کریں۔

اب ٹھنڈی ٹھنڈی سرو کریں۔

انگور لسی

اجزاء۔

انگور۔1کپ (بیج نکال کر)،پودینے کے پتے۔1 کھانے کا چمچ(کٹا ہوا)،زیرہ۔آدھا کھانے کا چمچ(پسا ہوا)،چینی۔3 کھانے کے چمچ عرق گلاب کیوڑہ۔4/1 کھانے کا چمچ,دہی۔2 کپ,ٹھنڈا پانی۔2 کپ

ترکیب۔

بلینڈر میں دہی،پانی،چینی،زیرہ پاؤڈر اور عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کریں۔

پھر ایک الگ باؤل میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میںکٹے ہوئے انگور ڈالیں اور اس میں بلینڈ کی ہوئی دہی شامل کر لیں ۔ اب اس کو اچھی طرح مکس کریں۔

پھر پودینے کے پتوں سے گارنش کر کے گلا س میں ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔ 

تازہ ترین