ورلڈ کپ 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا پہلےمیچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےمذاق اڑایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 21 اعشاریہ 4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
پاکستان کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا کم ترین اسکور تھا ۔ اس سے قبل 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلڈ کے میدان میں 74رنز اسکور کئے تھے ۔
105رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 13اعشاریہ 4اوورز میں ٹارگٹ مکمل کر لیا اور پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
مایوس کُن کارکردگی دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکچھ اس طرح مذاق کا نشانہ بنایا۔