• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون 35 لاکھ یورو کے زیورات طیارے میں بھول گئی

فرانس میں ایک خاتون طیارے میں 35 لاکھ یوروکے زیورات چھوڑ کر چلی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک خاتون قیمتی زیورات سے بھرا اپنا بیگ طیارے میں چھوڑ کرچلی گئی.

خاتون جب فرانس کے ایئرپورٹ سے باہر آئی تو اسے پتا چلا کہ وہ اپنا بیگ جہاز میں ہی بھول آئی ہے ، اس نے فوراً پولیس سے رجوع کیا ۔

حکام نے زیورات سے بھرا بیگ اسی طیارے کے ذریعے لندن کے لوٹون ایئرپورٹ اور وہاں سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا دیا جہاں تمام جیولری ڈیزائنرز کو ان کے متعلقہ زیورات واپس مل گئے۔

تازہ ترین