• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کومعاہدہ کرلینا چاہیےاس سےپہلے کہ کچھ نہ بچے:امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ صورتحال ختم کی جائے ورنہ پہلے سےطے شدہ حملے زیادہ سنگین ہونگے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنے کا موقع دینے کے بعد ایک اور موقع دیا گیا ہے، ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایران کو کہا معاہدہ کرلو، لیکن انہوں نے نہیں کیا، یہ وقت ہے کہ اس صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔

ٹرمپ نے ایران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ کتنی ہی کوشش کریں، کتنے ہی قریب پہنچیں لیکن وہ معاہدہ نہ کرسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید