ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کا کہنا ہے کہ اب ہر نئی مستقل رہائش (گرین کارڈ) کی درخواست کے ساتھ نیا طبی معائنہ فارم (I-693) جمع کروانا لازمی ہوگا۔
اس نئی پالیسی کے تحت اگر کسی درخواست گزار نے اپنی پرانی درخواست واپس لی یا نئی امیگریشن سہولت کےلیے اپلائی کیا، تو پہلے والا I-693 فارم غیر مؤثر ہو جائے گا اور دوبارہ نیا طبی معائنہ کروانا پڑے گا۔
یہ فیصلہ 11 جون 2025 سے نافذ ہو چکا ہے جبکہ فارم کا نیا ورژن 3 جولائی 2025 سے لاگو ہوگا۔
یہ تبدیلی ان تمام امیگرنٹس پر بھی اثرانداز ہوگی جو اس وقت امریکا میں رہتے ہوئے گرین کارڈ کےلیے اپلائی کر رہے ہیں۔