قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے وفاقی وزیر زرتاج گل کی بہن اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل کی خدمات لینے کے بارے میں وضاحت جاری کردی۔
ترجمان نیکٹا نے کہا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر گریڈ 17 تا 19 میں تعیناتی کے لئے وفاقی و صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں۔
ترجمان کے مطابق 3 رکنی کمیٹی نے انٹرویو کئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کےلئے موزوں امیدوار شارٹ لسٹ کئے۔
نیکٹا ترجمان کے مطابق کمیٹی نے 12میں سے 6امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی اور ان کے کیسز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے۔
ترجمان کے مطابق شبنم گل وزیرمنتخب کیے گئے امیدواروں میں سے ایک ہیں، کمیٹی نے میرٹ پر اُن کی تعیناتی کی سفارش کی۔
ترجمان کے مطابق شبنم گل گریڈ 19میں پہلے ہی سے کام کر رہی تھیں، اس لیے ان کی تقرری بطور ڈائریکٹر خالصتاً میرٹ پرہوئی۔
نیکٹا ترجمان کے مطابق شبنم گل پی ایچ ڈی اسکالرہیں اور انسداد دہشت گردی پر کئی مقالے لکھ چکی ہیں،انہیں نیکٹا کے ریسرچ ونگ کے لیے مناسب اور متعلقہ پایا گیا۔