سکھر(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکارنے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، عید کے بعد تحریک چلی تو حکومت ٹھہر نہیں سکے گی حکومت کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ناکامی کا اعتراف کرلیں۔وہ صالح پٹ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کوئی عوام سے دور نہیں کر سکتا، پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے اور کریں گے بڑے بڑے اعلان کرنے والی تحریک انصاف بتائے کہ اس نے عوام کے لئے کیا کیا ۔