• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملابہرام سمیت پی ٹی ایم رہنمائوں کو جلد رہا کیا جائے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے بیان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنماؤں اراکین قومی اسمبلی علی وزیر ، محسن داوڑ اور ان کے دیگر ساتھیوں اور چمن سے ملا بہرام کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 26مئی کو شمالی وزیر ستان میرانشاہ میں پر امن دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے شمالی وزیرستان کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کیلئے جارہے تھےکہ ان کے قافلے کے شرکاء پرفائرنگ کے نتیجے میں 13بے گناہ نہتے معصوم لو گ شہید جبکہ45کے قریب زخمی ہوئے مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بجائے معصوم لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس سے ہمارے ملک کے حکمرانوں کی عوام دشمنی صاف ظاہر ہوتی ہے۔ اسی طرح چمن میں پرامن دھرنے کے شرکاء میں شریک ملابہرام کو غیر قانونی طور پر بند رکھا گیا جو عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے۔
تازہ ترین