• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں سندھ کا ٹماٹر آئے گا، قیمتوں میں کمی متوقع

نومبر میں سندھ کی ٹماٹر کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں سے شہری پریشان ہوگئے، نئی فصل نومبر میں مارکیٹ میں آجائے گی۔

بدین اور پڈعیدن میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے کلو تک جاپہنچی ہے، وہی لاہور میں 400، پشاور اور کوئٹہ میں 350 اور کراچی میں 300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

محکمہ ذراعت سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، دوبارہ کاشت کی گئی فصل نومبر میں آنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری سے قیمتیں کم ہورہی ہیں، پنجاب بھر کی منڈیوں میں گزشتہ 2 روز میں ٹماٹر کے 281 ٹرک پہنچے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید