• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی تیسرے دن پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی تیسرے دن پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

راول پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا، 210 پر 7 وکٹیں گرنے کے باوجود متوسوامی اور کیشو مہاراج نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ کھانے کے وقفے تک 8 وکٹ پر 285 رنز بنا لیے ہیں۔

متوسوامی 48 اور کیشو مہاراج 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹ پر 185 رنز سے کیا۔ تیسرے دن کے آغاز میں ہی آصف آفریدی نے پاکستان کو کامیابی دلوائی۔ مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 185 رنز پر گری۔

جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ 204 رنز پر گری، یہ وکٹ بھی آصف آفریدی کے حصے میں آئی، 6 رنز کے اضافے کے بعد مہمان ٹیم کے ساتویں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے، یہ وکٹ بھی آصف آفریدی کے حصے میں آئی۔

مہمان ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی 235 رنز پر آؤٹ ہوئے، اس بار نعمان علی نے وکٹ حاصل کی۔ جس کے جنوبی افریقہ کے بیٹرز نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور 285 رنز پر پہنچا دیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 54 رنز پر ریان ریکلٹن اور ایڈین مارکرم آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ پر اسٹبس اور زورزی نے 113 رنز کی شراکت قائم کی، زورزی 55 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں آصف آفریدی کا پہلا شکار بنے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87، سعود شکیل 66، عبداللّٰہ 57 رنز بنا نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پہلے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے

پاکستان کے آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

آصف آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید