ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5بچے انتقال کر گئے۔
ڈی سی ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق وارڈ کے اے سی بند ہوجانے کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت بڑھا جس کے باعث بچوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا جس کے فوری بعد ایم ایس آفس سے اے سی اترواکر بچوں کے وارڈ میں لگوایا گیا۔
ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔
دوسری جانب ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نومولودبچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان وزارت صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعدحقائق سامنے آئیں گے۔