• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ امریکن باکس آفس پر گاڈزیلا نے سب کو ڈرا کر بھگا دیا اور پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 7 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریز کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرز‘ فلم میں ہدایتکاری مائیکل ڈاؤٹری جبکہ اداکار بریڈلے وائٹ فورڈ، ملی بوبی براؤن، وارا فرمیگا، کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آ پہنچتی ہے۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرز 31 مئی کو ریلیز ہوئی ہے۔

تازہ ترین