راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادکوقتل کردیاگیا۔ تھانہ ائرپورٹ کوراجہ زاہدعامرنے بتایاکہ پیرکی صبح ساڑھے سات بجے ڈیوٹی سے واپس گھرآرہاتھاکہ میرا بھتیجا صابر اور ساران ولدشکیل احمدروڈپرکھڑے تھے میں نے اپنے بھتیجے کوڈانٹ کرگھربھیجاکہ اس کے ساتھ کیوں کھڑے ہوتوساران اس بات پرغصہ کرگیا ۔ بعد ازاں شیخ خلیل ،شیخ قیصراورشیخ شکیل مسلح چھری اور شیخ احمداخترعرف نشاط مسلح ڈنڈے ہوکرآگئے اورمیرے بڑے بھائی مسعود صادق کوگالیاں دینی شروع کردیں اورکہنے لگے کہ اپنے بھائی زاہدعامرکوبلاؤ ۔میں باہرنکلاتوسب نے مل کرمیراگریبان پکڑکرمارناشروع کردیا۔ شورکی آوازسن کرمیرابھتیجاصیام جہانگیرمجھے چھڑانے کے لئے دوڑکرآیاتوشکیل نے صیام جہانگیرپرچھری سے وارکیا،ساران کا چھری کا وارمجھے دائیں ہاتھ پرلگا ۔پولیس کے مطابق صیام جہانگیر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو عارفہ یاسمین ساکنہ لالہ رخ واہ کینٹ نے بتایا کہ پولیس ملازمین میرے گھرمیرے بیٹے عادل کے ہمراہ آئے ۔عادل نے بتایاکہ اسکا والد بیڈ پر خون میں لت پت پڑا ہے جب کہ پولیس والوں نے مجھے بتایاکہ ہمیں شک ہے کہ آپ کے خاوندافضال حسین کو قتل کیاگیا ہے ۔میرا بیٹا والد سے اکثر ناراض رہتاہے اورذہنی مریض بھی ہے مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے خاوندکو ہمارے بیٹے عادل نے ہی قتل کیاہے۔تھانہ جاتلی کو رحیم داد نے بتایاکہ سائل کے بھائی مطلوب حسین کو ظہور احمد ولد غلام محمد سکنہ دیہہ نے سر پر کلہاڑی کے وارکر کے قتل کر دیا ۔