مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پہلے مولوی پوپلزئی انفرادی طور پر عید کا اعلان کرتے تھے، اب کے پی کےحکومت بھی ان کی پیروکار بن گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں ایک دن قبل عید منانے پر اپنے ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایک صوبے نے اپنی علیحدہ عید منائی ہے، نالائق اعظم کے دور حکومت میں ہر کام ہی عجیب و غریب ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے ملک کو باقاعدہ تقسیم کرنے کی سازش کی، ملک کی تقسیم میں نالائق اعظم اور کے پی کےحکومت کا اہم کردار ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نےکہا کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری کو اب مفتی منیب الرحمٰن کی بجائے کے پی کے حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیے۔