مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عید الفطر کے روز کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جو ہم پہ آج بیت رہی ہے، کل آپ پر بھی بیتے گی، یاد دہانی ضروری ہے کیونکہ مکافاتِ عمل اٹل ہے۔
سابق وزیراعظم نوز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عید الفطر کے روز کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید اپنے والدسےان کی طبیعت پوچھنے کے لئے ملاقات کی اجازت مانگی مگر حکام نے انہیں اجازت نہیں دی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ جو ہم پہ آج بیت رہی ہے کل آپ پر بھی بیتے گی اور یاد دہانی ضروری ہے کیونکہ مکافاتِ عمل اٹل ہے۔