ترکی میں ایک 11منزلہ مخدوش عمارت اچانک گر پڑی۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
استنبول کے قریب ترکی کے شہر Bahcelievlerمیں موجود اس مخدو ش عمارت کو توڑنے کے دوران اچانک اس کی بنیادیں ہل گئیں جس کی وجہ سے یہ اچانک گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
اس حادثے میں عمارت توڑنے کیلئے وہاں آنے والے کئی مزدور بال بال بچ گئے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔