ملتان(نمائندہ جنگ) رشتہ کے تنازع پر ماموں نے بھانجی کو تیزاب پلادیا،خاتون کی حالت تشویشناک،ہسپتال منتقل، 3افراد کو حراست میں لے لیا گیا،تفصیل کے مطابق قطب پور کے علاقے بستی کھار پور کے رہائشی محمد محبوب نے پولیس کودرخواست میں الزام لگایا کہ ایک روز قبل اس کی ہمشیرہ تسلیم بی بی کو ماموں مشتاق،دلاور اور دیور عبدالشکور گھر لائے جس کی حالت خراب تھی،انہوں نے بتایا کہ اسے فوڈ پوائزنگ ہوگئی ہے تاہم جب ہمشیرہ کو نشتر لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے تیزاب پلایا گیا ہے،تسلیم بی بی کی شادی ایک سال قبل بابر سے ہوئی تھی ،تاہم تسلیم کے ماموں مشتاق اور دلاور اس کی شادی سے خوش نہ تھے،مشتاق اپنے بیٹے سے اس کی شادی کروانا چاہتا تھا ،بابر جب فیکٹری گیا تو مشتاق،دلاور اور اسکے دیور عبدالشکور نے اسے زبردستی تیزاب پلادیا ۔