• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کرنے والے نہ بھولیں اللہ دنوں کو پھیرتا رہتا ہے،مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ جعلی اور سیاسی مقدموں میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کو خطرہ لا حق ہے،جو بیٹی کو باپ سے ملنے نہ دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ مکافاتِ عمل اٹل ہے ، جو ہم پر بیت رہی ہے کل آپ پر بھی بیتے گی، میاں صاحب کی طبیعت پوچھنا چاہی تو اجازت نہ ملی ،دوسری جانب نواز شریف کے ڈاکٹر عدنان کاکہنا ہےکہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے۔منگل کو اپنےسوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو جعلی اور سیاسی مقدموں میں قید کیا گیا ہے،جیل میں ان کی صحت کو خطرہ ہے، ایسے میں جو بیٹی کو باپ سے ملنے نہ دیں، ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی نے کہا کہ ظلم، نفرت، انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو تبدیل کرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے پابند سلاسل نواز شریف کی طبیعت پوچھنے کے لئے ملاقات کی اجازت مانگی تھی لیکن ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ یاد دہانی ضروری ہے کیوں کہ مکافاتِ عمل اٹل ہے، جو آج ہم پر بیت رہی ہے کل آپ پر بھی بیتے گی۔دوسری جانب نواز شریف کے حوالے سے ان کے ذاتی معالج کا کہناتھا کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہے۔
تازہ ترین