ملتان کی تحصیل جلال پور میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کی بستی جعفریں میں دیرینہ رنجش پر ایک ہی خاندان کے دو گروہوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کے 10 افراد کو قتل اور 9کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق بستی جعفریں میں کالا جعفر نامی گروہ کے افراد نماز عید کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جا رہے تھےکہ غلام نازک گروپ کے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کالا جعفر سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے 7افراد کا تعلق کالا گروپ سے ہے جبکہ 3 افراد کا تعلق غلام نازک گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
جلال پور پیروالا میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔