• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریو اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے 10رکنی باکسنگ ٹیم کا اعلان

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) ایشیا اوشیانا اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے10 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں نسبتاً پرانے اور آزمائے ہوئے باکسر شامل ہیں جن سے کامیابی کی توقع ممکن نہیں، حتمی ٹرائلز کے موقع ہیڈ کوچ علی بخش کو نظرانداز کردیا گیا۔ پیر کو پی ایس بی اسپورٹس سینٹر کراچی میں جاری کیمپ میں فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حسین نے کوچز چوہدری طارق اور زاہد علی کے مشورے سے حتمی ٹیم کا اعلان کیا۔ کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے علی بخش کو کیمپ میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔ ماہرین کے مطابق سید آصف، علی احمد اور اویس علی خان سے قابل ذکر کارکردگی کی توقع ہے ۔ ایشیا اوشیانا اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ23 مارچ سے3 اپریل تک چین میں ہوں گے۔10 رکنی ٹیم میں محب اللہ 49کے جی، سید آصف 52 کے جی، نعمت اللہ 56 کے جی، علی احمد 60 کے جی، گل زیب 64 کے جی، عامر خان 69 کے جی، تنویر احمد 75 کے جی، اویس علی خان 81 کے جی، ثنا اللہ 91 کے جی اور میر واعظ 91 پلس کیٹگری میں حصہ لیں گے۔ علی بخش، چوہدری محمد طارق اور زاہد علی بلوچ کوچز مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین