• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جسے عید کے بعد تحریک چلانی ہے چلائے‘‘

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف جس نے تحریک چلانی ہے چلائے، میدان کھلے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ جانتا ہوں ملکی معیشت کےحالات بہت خراب ہیں، امتحان کے دن ہیں اور مہنگائی ہے، حالات سدھارنے میں مزید ایک سال لگے گا۔

انہوں نے کہا  مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمے دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عید کے بعد اے پی سی میں نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہ نما خورشید شاہ کا وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان نے سونامی کی دعا مانگی جو قبول ہوئی اور سونامی کے تو معنی ہی تباہی کے ہیں۔

تازہ ترین