وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کا خیر مقدم کیا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ قومی اہداف کے حصول میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات، مالی خسارے پر قابو پانے اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔
مشیر تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عبدالرزاق دائود نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود سالانہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنا احسن قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی قیادت کے فیصلے سے معاشی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
مشیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ دوسرے قومی اداروں کو بھی ملکی ترقی اور خوش حالی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔