• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئے ،شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے گندے کپڑے میڈیا پہ آکر نہیں دھونے چاہیں۔ آپس کی لڑائیوں کواپنے تک رہنے دیں۔ریلوے جلد قرعہ اندازی کے ذریعے 10,000 ملازمتیں دیگا ،اپوزیشن کا ،سیاحوں کیلئے کیمپنگ،پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے ہونگے۔ وزیراعلیٰ ملاقات کیلئے آنیوالے افراد سے گلے ملے اورعید کی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہڈرامہ ناکام ہوگا،عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن کا ڈرامہ ایک ناکام شو ثابت ہو گا اور اس سے عمران خان کی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں درپیش ہو گا ، وزیرا عظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے اور پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کرپشن ،غربت اور بے روزگاری کے خلاف صف آراءہیں اور حکومتی اخراجات میں اصلاحات اور غریب آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیاکہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس خواہش کا اظہار کیاکہ وہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو حکومت کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ انہیں اس کام کے لیے کسی نے ٹاسک نہیں دیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے یہ کوششیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے استحکام میں ایک برس لگے گا ۔
تازہ ترین