• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، سنگدل باپ نے دو بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ ) مشرقی بائی پاس خلجی کالونی میں سنگدل باپ نے دو معصوم بچوں اور بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر نے کے بعد خود کشی کر لی ۔ایک روز قبل اپنے والدین سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگی تھی ۔بچوں کو مارنے کے بعد ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا جس میں ذمہ دار خود کو ٹھہرایا۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے خلجی کالونی کے رہائشی 35سالہ عطااللہ نے عید کے دوسرے روز گھر میں اپنےدو بچوں تین سالہ سلطان محمد، 5سالہ ولی محمد کے سروں پر ایک گولی مار کر انہیں ہلاک کر دیا اور پھر ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا جس میں اس نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر رہا ہوں اس میں کسی کا کوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین