ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان ریجن کی جیلوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سنٹرل و ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں جیل افسران نے بھی اسیران کے ساتھ نماز عید ادا کی،ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں، اسیران کو نماز عید سے قبل سویاں تقسیم کی گئیں اور دوپہر کو خصوصی کھانے کا اہتمام کیاگیا،عیدالفطر کی مناسبت سے اسیران کیلئےپروگرام ترتیب دیا گیا،جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ بہادر خان، ڈائریکٹر آئی بی عبدالقیوم خان جسکانی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ ملتان ریجن ملک محمد شوکت فیروزتھے،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ عامر عمر قریشی اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان آصف اقبال بھی موجود تھے، اس موقع پر اسیران میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔