اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی نے ممبر ایڈمنسٹریشن شاد محمد خان کی مشاورت سے پرفارمنس اور سروس کی طوالت کو ملحوظ رکھتے ہوئے 9سٹینوٹائپسٹوں کو بنیادی سکیل نمبر16میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ان کے نام یہ ہیں محمد حسین ترین کوئٹہ، پیربخش سکھر، وجے کمار سکھر، قربان علی خان حیدرآباد، محمد اسلم قریشی حیدرآباد، اعجاز فاروقی ملتان، متین فاضلی لاہور، ناصر محمود خواجہ لاہور، نیامت گل لاہور۔ ان کی ترقی اس بات سے مشروط ہے کہ ان کے خلاف انضباطی کارروائی نہ ہو رہی ہو۔