اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدکھوسہ بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے،وہ آج کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کرینگے، جبکہ انکی جگہ جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر مختصر گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ یہ ان کیلئے اور پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کیلئے مجھے چنا گیا ہے۔ چیف جسٹس اتوار کو بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کرینگے، وہ برطانیہ میں دیگر ممالک کے ججز کے وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔دوسری جانب جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعیدکھوسہ بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے لندن پہنچ گئے، جہاں وہ آج(اتوار کو) کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو کیمبرج یونیورسٹی کی 200 سالہ تاریخ میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔اس سے قبل ونسٹن چرچل، سٹیفن ہاکنگ اور مارگریٹ تھیچر سمیت متعدد شخصیات یونین سے خطاب کر چکی ہیں۔رواں سال یونین کی تقریب میں ملائشیا اور نیپال کے وزرائے اعظم بھی مدعو ہیں۔