ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان میں سیوریج کےپانی میں پولیووائرس کی تصدیق نےمحکمہ صحت کیلئےخطرے کی گھنٹی بجادی۔17سے21 جون تک پولیو کیخلاف خصوصی مہم چلائی جائیگی۔علی ٹاؤن اورسورج میانی سیوریج ڈسپوزل سےحاصل نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کےبعدمحکمہ صحت کےحکام کاجائزہ اجلاس ڈائریکٹرہیلتھ سروسزملتان ڈویژن ڈاکٹرشاہدمحمودبخاری کی صدارت میں گذشتہ روزہواجس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرمنورعباس‘ڈی ایچ اوڈاکٹرظفرعباس‘ڈاکٹرعابد حسین‘ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ واسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن ‘ایریا انچارجز ودیگر نےشرکت کی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ملتان سمیت صوبہ کےپانچ اضلاع لاہور‘فیصل آباد‘راجن پور‘ڈیرہ غازی خان میں پولیوکیخلاف خصوصی مہم 17سے21جون تک چلائی جائےگی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پولیو ویکسین نہ پلانےوالےوالدین کوپہلےقائل کرنےکی کوشش کی جائیگی اورانکارپرضلعی انتظامیہ اورپولیس کی مددحاصل کی جائیگی۔