• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا قوم کے سر کا تاج ہیں، ہمیں انکی قربانیوں پر فخر ہے،سراج الحق

لاہور(سٹاف رپورٹر، خصوصی نمائندہ،نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے وزیرستان میں فوجی افسروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شہدا قوم کے سر کا تاج ہیں اور ہمیں جوانوں کی شہادت اور قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین