گوادر ( نامہ نگار ) گوادرمیں چینی کمپنی نے آ زاد صنعتی زون (فری ٹریڈزونز)کے قیام کے لیے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا۔ آ زاد صنعتی زون (2281) ایکڑ اراضی پر محیط ہے ۔ اراضی چینی کمپنی کو چالیس سالہ لیز پر دیا گیا ہے ۔ گوادر میں گوادر بندرگاہ کے آ زاد صنعتی زون کے قیام کے لےئے تعمیراتی کا م کاآ غاز کر دیاگیا ہے آزاد صنعتی زون مشرقی ساحل کے کنا رے قائم کی جارہی ہے آ زادی صنعتی زون کے قیام کے لےئے حکومت پاکستان نے (2281)ایکڑ اراضی ایکوائر کی ہے جسے گوادر پورٹ کو چلانے والی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے اراضی کی حوالگی کے بعد چینی کمپنی نے تعمیراتی کام کاآغاز کر دیا ہے پہلے مرحلے میں ایکو ائر کی گئی اراضی پر بھاڑلگانے کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔