امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 16 جون سے لاہور سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست مدینہ کی مخالف سمت میں جا رہی ہےاور قوم کو امن دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھنا آئینی لحاظ سے درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ملتوی کرنےکے لیے خط لکھے، حکومت کا گراف نیچے گر رہا ہے، اس لیے وہ الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔
اس سے قبل مدینہ منورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ خواتین کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔
انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے کہا کہ وہ عملی میدان میں آگے بڑھیں اور معاشرے میں اہم کردار ادا کریں، بیرون ملک پاکستانی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔