• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ انڈسٹری کی دیپ ویر کے نام سے مشہور جوڑی دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اُن کی پسندیدہ جوڑی فلمی پردے پر بھی میاں بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔


انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی اداکار رنویر سنگھ اپنی اگلی فلم ’83‘ میں  سابق کھلاڑی کپل دیو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم میں ڈمپل گرل دپیکا پڈکون رنویر سنگھ کے مدِ مقابل کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی۔


دپیکا پڈکون نے بومبے ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کرنے کے لیے 10 دن دہلی میں اُن کے ساتھ اُن کے گھر میں ہی گزارے ہیں تاکہ کپل دیو کو جان سکیں اور اُن کا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔


فلم ’رام لیلا‘ کی ہیروئن نے بتایاکہ میں فلم میں کپل دیو کی بیوی یعنی رومی بھا ٹیہ کا کردار ادا کر رہی ہوں، اس سلسلے میں کچھ وقت میں بھی رومی بھاٹیہ کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں تاکہ فلم ’83‘ میں اُن کے کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں، مجھے یقین ہے کہ وہ اس کردار کو بے حد پسند کریں گی۔


واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2013ء میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم ’رام لیلا‘ میں کام کیا تھا ، یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

دیپ ویر مزید 2 بلاک بسٹر فلموں ’ باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں کام کر چکے ہیں، دونوں اداکار شادی کے بعد 10 اپریل 2020ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔


واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون آج کل فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس میں وہ ایک تیزاب سے متاثرہ لڑکی لکشمی اگروال کا کردار ادا کر رہی ہیں، یہ فلم 10 جنوری 2020ء کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین