• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب اللہ چیف کمشنر آئی آر سرگودھا بن گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) کمشنر ان لینڈ ریونیو آئی آر (اپیلز۔ I) اسلام آباد حبیب اللہ خان نے اپنا موجودہ عہدہ خالی کرکے سرگودھا کے چیف کمشنر آئی آر (ریجنل ٹیکس آفس) کا چارج لے لیا ہے، مس عائشہ خالد نے کمشنر آئی آر (زون۔ I) لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد کے عہدے کا چارج دے دیا ہے، عبدالوحید مروت پاکستان کسٹم سروس بنیادی اسکیل نمبر19نے ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کا عہدہ خالی کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ایف بی آر اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایف بی آر کے کسٹم انالسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر بنیادی سکیل نمبر18 کے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی عامر علی کو تبدیل کرکے ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے انہیں بدستور پرفارمنس الائونس ملتا رہے گا۔
تازہ ترین