• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں انتظامی تبدیلیاں جاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے چارج چھوڑ دیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت ایاز کو ہٹانے کے بعد ضلع راولپنڈی میں انتظامی تبدیلیاں جاری ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضیغم نواز کو بالاخر چارج چھوڑنا پڑا ہےان کی جگہ اے ڈی سی آر رضوان قدیر نے چارج لے لیا ۔دو تین مرتبہ تبادلے کے احکامات کے جار ی ہوئے تھے جن پر عمل درآمد نہیں ہوتا تھا اور رک جاتے تھے تاہم اب عملدرآمد ہوپایا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم افضل کی جگہ سمیرا عنبرین نے چارج لے لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز کچھی کورس پر چلے گئے ہیں ان کا کام اضافی چارج کے طور پر اے سی کوٹلی اظہار باوجوہ کو دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مزید اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔
تازہ ترین