پنجاب کے شہر سرگودھا کے ایک گھر میں میاں بیوں کے درمیان پیش آنے والے گھریلو جھگڑے میں بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا۔
خاتون شوہر کو قتل کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئی، واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ سرگودھا کے قصبے جھاوریاں میں پیش آیا جہاں گھرمیں ہونے والا جھگڑا اتنا بڑھا کہ 4 بچوں کی ماں نے فائرنگ کر کے اپنے شوہر شہباز کو قتل کر دیا اور بعد میں فرار ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ان میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس قاتل خاتون کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔