• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوراج کی گرل فرینڈ نے ہیزل کو کیا پیغام دیا ؟

بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کےگزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کھلاڑیوں سمیت فلمی شخصیات نے بھی ان کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے۔

آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کل بھارتی شہر ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، جس پر بھارتی کرکٹرز سمیت فلمی ستاروں نے بھی کرکٹ کی دنیا میں یوراج کی خدمات اور فتوحات کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فلم’ باڈی گارڈ‘ کی اداکارہ اور یوراج کی اہلیہ ہیزل کیچ نے بھی اپنے شوہر کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اُ ن کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’’ اور یہاں یہ سفر ختم ہوا، آپ قابلِ فخر ہیں،آگے بڑھیں، بہت سارا پیار آپ کےلیے۔‘‘


ہیزل کیچ کی اس پوسٹ پر یوراج سنگھ کی سابقہ محبوبہ کم شرما نے کمنٹ میں لکھا کہ ’’ آپ دونوں اسی طرح کامیاب رہیں۔‘‘

واضح رہے کہ چھکوں کی مشین کے نام سے مشہور یوراج سنگھ اور کم شرما نے 2007ء میں شادی کی افواہوں کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اس سے قبل ایک ٹاک شو کے دوران یوراج سنگھ نے کم شرما اور اپنے تعلق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جی ہاں میں کم سے شادی کرنےوالا تھا کیونکہ وہ میری زندگی کا اہم ترین حصہ اور میری محبت تھی مگر وہ اب شادی شدہ ہیں، لہذا اب کم سے متعلق بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

تازہ ترین