ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کے مرکزی رہنما عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ کے ہر لیڈر سے خوفزدہ ہے حمزہ شہباز کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے جو کہ نیب اور حکومت کا جمہوریت پر وار ہے ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔