سکھر(بیورو رپورٹ)الف کچے کی رہائشی خاتون مسماۃ نذیراں مہر نے زمین پر قبضے کی کوشش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری زرعی زمین پر با اثر افراد قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، ہم نے پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی ہے، پولیس با اثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی، مذکورہ خاتون نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور با اثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔