• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بننے والے سگریٹ پر محصولات میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) نئے فنانس بل میں مقامی طور پر بننے والے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ جس سگریٹ کی فی ہزار قیمت پانچ ہزار نو سو ساٹھ روپے سے زیادہ ہو گی اس پر فی ہزار سگریٹ ٹیکس 5200روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی طور پر بنے ہوئے سگریٹ جن کی خوردہ قیمت پانچ ہزار نو سو ساٹھ روپے فی ہزار سگریٹ سے زیادہ نہیں ہو گی اس پر ایک ہزار چھ سو پچاس روپے فی ہزار سگریٹ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول ہوا کریگی۔

تازہ ترین