اسلام آباد (خبرایجنسی) آئندہ مالی سال کےدوران بینظیر انکم سپورٹ وظیفے میں 500روپے اضافہ کیا جائیگا۔ بجٹ تقریر کےدوران وزیر مملکت حماد اظہر نےکہاکہ احساس پروگرام کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ((بی آئی ایس پی)کے ذریعے 57لاکھ انتہائی غریب گھرانوں کو فی سہ ماہی 5ہزار روپے نقد امداد دی جاتی ہے جس کے لیے 110ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، افراط زر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سہ ماہی وظیفے کو بڑھا کر 5500مقرر کیا گیا ہے۔