سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت طلبہ اسلام (جے ٹی آئی) یونٹ فقیہہ العصر منزل گاہ سکھر کا اجلاس سمیع اللہ ارمانی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں 29مارچ کو جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر کی جانب سے ہونے والی سالانہ دستار فضیلت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں طے کیا گیا کہ 29مارچ کوپارٹی پرچموں سے سجایا جائے گا اور کالج، اسکول اور مدارس کے طلبہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔