• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں طوفان وایو کل گجرات سے ٹکرائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا، گجرات سےتقریبا 3لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔


بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق طوفان ممبئی کے ساحل سے جنوب مغرب میں 490کلومیٹر دور ہے، طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں 13 اور 14 جون کو شدید بارشیں ہونگی اور 110کلومیٹرفی گھنٹہ کےرفتار سےہوائیں چلیں گی۔

طوفان سے گجرات کے ساحلی علاقےسوراشتڑا،کچ سب سےزیادہ متاثر ہونگے، ساحلی علاقوں میں آج اور کل اسکول،کالجز بند رہیں گے، جبکہ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا، کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔

وزارت داخلہ نےگجرات کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 35ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور مہاراشٹرا، گجرات کے ساحلی مقامات پر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین