• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،پیشی پر جانے والا لیویز اہلکار بھائی سمیت فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) شہباز ٹائون فیز ون میں نامعلوم افراد نے پیشی پرسیشن کورٹ جانے والے دو بھائیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ایک لیویز اہلکار تھا واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ واقعہ شہباز ٹائون فیز ون میں پیش آیا،ملزمان فرارہونےکامیاب،جناح ٹائون اور صدر پولیس نے مقدمہ درج کردیا،پولیس کے مطابق گلستان قلعہ عبداللہ کا رہائشی لیویز اہلکار محمد صدام ولد عبدالباقی اپنے چھوٹے بھائی محمد زئی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بدھ کی صبح پیشی کیلئے سیشن کورٹ جا رہا تھا جیسے ہی وہ کلی اسماعیل سے شہباز ٹائون فیز ون پہنچے تو نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میںمحمد زئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ 
تازہ ترین