لاہور (پ ر) این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ادارہ میں کسی بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور ایسی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف ہمیشہ سخت تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ ادارہ اعلیٰ تعلیمی روایات اور اخلاقی اقدار کا حامل ہے۔